اینتی تھیفٹ سیل نے سائٹ ایریا آپریشن میں اجمل آفریدی کا غیر قانونی کنکشن چھوڑ دیا

کراچی : کراچی واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کے انچارج راشد صدیقی اور ان کی ٹیم کا سائٹ انڈسٹریل ایریا میں نمائشی آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق جہاں پر 4 انچ کے تین عدد کنکنشن موجود تھے ، وہاں سے مزید ایک اور کنکنشن نکالنے پر واٹر مافیا کارندے اجمل خان آفریدی نے راشد صدیقی سے رابطہ کیا ، جس کے بعد فوری طور پر آپریشن کو روک دیا گیا ۔

اس بنا پر راشد صدیقی اور ان کے اسٹاف ممبرز بغیر ایف آئی آر کے اندراج کے واپس چلے گئے اور مزید غیر قانونی پانی کنکنشن کاٹنے سے پرہیز کیا ۔

مزید پڑھیں: واٹر بورڈ اینٹی تھیفٹ سیل نے سیمنس چورنگی کے قریب غیر قانونی کنکشن دے دیئے

مذکورہ پانی چوری کے کاروبار میں اجمل خان آفریدی اور ان کے ساتھ عبدالواحد خان اور زاہد خان شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ 4 انچ کے مزید دو عدد کنکنشن سامنے سے گزارنے والی 8 انچ کی لائن میں ملائے ہوئے ہیں ۔

علاوہ ازیں مزید ایک اور 4 انچ کا کنکشن سلطان پمپنگ کی جانب جا رہا ہے ۔ جس سے انڈسٹری کو پانی دیا جا رہا ہے ۔ پانی چوری کے کاروبار سے کروڑؤں روپے کما کر ادارے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ راشد صدیقی نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس غیر قانونی کنکشن دلواتی اور اس کی نگرانی کرتی ہے ۔ جب کہ خود من پسند پانی چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *