جامعہ کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے آن لائن کلاسز متاثر

جامعہ کراچی

کراچی : جامعہ کراچی میں بجلی کا بحران سنگین ھو گیا ہے ،روزانہ 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے ، جس کے باعث لیب میں کروڑوں روپے مالیت کے کیمیکلز اور دیگر سامان خراب ہو چکے ہیں۔

جامعہ کو تعلیمی نقصانات کے ساتھ مالی نقصانات بھی اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق آن لائن کلاسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ۔سمسٹر امتحانات سے قبل کورسز کی تکمیل مشکل ہو گئی۔ جامعہ کراچی کو تعلیمی و تحقیقی ادارے کی وجہ سے کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں: ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

جامعہ کراچی میں اس وقت اوسطاً ایک دن میں 10سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارھی ھے۔جس کے باعث تعلیمی نقصانات کے ساتھ دفتری امور بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔

صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور کے الیکٹرک کے اعلی حکام سے جامعہ کراچی میں فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ھے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *