اہل تشیعہ ’’مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ‘‘ سے مدارس کا الحاق جاری

لاہور : اہل تشیعہ کے نئے بورڈ ’’مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ‘‘ کے قیام کے بعد سے ملک بھر سے  اہل تشیعہ کے دینی مراکز کا مجمع المدارس کے ساتھ الحاق کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں مدرسہ حدیقہ الزہرا برائے خواہران ، مٹھا خان ضلع کوہاٹ ، مرکز و مدرسہ باب العلم ، مٹھا خان ضلع کوہاٹ اور مرکز باب العلم قرآن سنٹر، تیرہ روڈ ، ضلع اورکزئی کے مدیر مولانا ثاقب حسین شیرازی نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کا دورہ کیا ۔

مزید پڑھیں: گارنٹی

اس موقع پر انہوں نے وفاقی بورڈ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کے ساتھ الحاق کی درخواست جمع کروائی ۔ دفتری کاروائی کے بعد مولانا ثاقب حسین شیرازی نے صدر مجمع المدارس حجۃ الاسلام و المسلمین سید جواد حسین نقوی سے اسناد الحاق وصول کیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *