کراچی کے نوجوان تاجر نے اغوا کاروں کی دوڑیں لگوا دیں

کراچی : مسلح اغوا کاروں کے گروہ نے بغیر سیکورٹی کے سفر کرنے والے معروف بلڈر اور نورانی ریسٹورنٹ کے مالک عمران ملک کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس کو عمران ملک نے بہادری اور حاضر دماغی سے ناکام بنا دیا ۔

معروف تاجر عمران ملک کو درخشاں تھانے سے گھر واپس جاتے ہوئے چند مسلح اغوا کاروں نے گاڑی روک کر اغوا کرنے کی کوشش کی ، جس پر بہادر نوجوان تاجر نے ڈرنے اور گھبرانے کی بجائے مسلح افراد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اغوا کاروں کی سر عام اغوا  کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے فوری پولیس کی مدد طلب کی ۔

تاہم بعد ازاں جب معروف تاجر نے تھانے میں ویڈیو ثبوت پیش کیا تو تھانہ ایس ایچ او نے نہ صرف یہ کہ ایف آئی آر کاٹنے سے منع کر دیا بلکہ  نوجوان تاجر عمران ملک کی درخواست لینے سے بھی انکار  کر دیا ۔

مذید پڑھیں :پاکستانی بہن بھائی نے فیس بک طرز کی نئی ایپلی کیشن بنا لی

نورانی ریسٹورنٹ کے مالک نے جب ویڈیو میں واضح طور پر چھینا چھپٹی کرتے دکھائی دیتے اغوا کار کے  اثر و رسوخ کو محسوس کرتے ہوئے خبر نشر کرائی ، تو معلوم ہوا  کہ اغوا کاروں کا تعلق سندھ کے بڑے سیاسی مری خاندان سے تعلق ہے ، جس کا تھانے ،پولیسں وغیرہ میں خاصا دباؤ مانا جاتا ہے ۔

اسی وجہ سے ثبوت کے باوجود ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہے اور نہ ہی درخواست وصول کی جا رہی ہے ، نمائندہ الرٹ نے اس والے سے ایس ایچ او نصیر تنولی سے اس حوالے سے موقف جاننے کی بار ہا کوشش کی گئی ۔ تاہم درخشاں تھانے کے ایس ایچ او متعدد کالز کے باوجود اپنا موقف دینے سے گریز کیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *