مجمع العلوم الاسلامیہ سے الحاق کا طریقہ کار

کراچی : مجمع العلوم الاسلامیہ کی جانب سے الحاق کا طریقہ کار جاری کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے الحاق کے لیے 03212000431 نمبر پر اپنا نام، مدرسے کا نام اور پتہ لکھ کر بھیجنے کا کہا گیا ہے ۔

مجمع العلوم الاسلامیہ کے مطابق جن درجات میں وفاق المدارس الحاق کرتا ہے، ان میں مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان بھی الحاق کرے گا ۔اور شعبہ تحفیظ کا الحاق بھی کیا جائے گا ۔

ہر علاقے میں ایک مرکز ہو گا ۔ جہاں صرف الحاق ہی نہیں، بلکہ بہت ساری تعلیمی، تربیتی اور تکنیکی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی مجمع العلوم الاسلامیہ سے الحاق کے لیے فوری طور پر عصری علوم شروع کرنے کی شرط نہیں ہے ۔ جن مدارس میں عصری علوم کی فی الحال صلاحیت نہیں، وہ دینی تعلیم ہمارے بورڈ کے تحت پڑھائیں اور بتدریج چند سالوں کے عرصے میں عصری علوم کو بھی لازم کریں ۔

مذید پڑھیں :وحدت المدارس الاسلامیہ کا 14 روز میں 2500 مدارس و مکاتب رجسٹرڈ کرنے کا دعوی

مجمع العلوم الاسلامیہ نے کہا ہے کہ ہماری اصل پہچان مدرسہ ہے، یونیورسٹی نہیں ہے ۔ دیگر عصری علوم معاون کے درجے میں ہیں ۔ ان شاء اللہ! عنقریب ہمیں یونیورسٹی کا چارٹر مل جائے گا تو ہمارے فاضل ایم فل اور پی ایچ ڈی بھی یہاں سے کر سکیں گے ۔

جن طلبہ نے کچھ درجات وفاق المدارس کے ساتھ پڑھے ہوں اور وہ باقی درجات مجمع العلوم الاسلامیہ کے تحت پڑھنا چاہتے ہیں تو وفاق المدارس اس کی مائیگریشن دے گا، کیونکہ یہ طالب علم کا قانونی حق ہے۔ ہماری وفاق سے اس بارے میں بات ہو گئی ہے ۔ ہمارا الحاق ہر اس مدرسے کے لیے ہے، جہاں استاذ اور شاگرد تعلیم کے ساتھ جڑےہوں۔ بلڈنگ اور ہائی فائی سہولیات ہمارا معیار نہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *