شاہد آفریدی، نسیم شاہ اور انور علی پی ایس ایل سے باہر

پی ایس ایل

کراچی: پی ایس ایل 6 میں شامل 3 اہم ترین کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی ہوں گے جس کے لیے گزشتہ روز کراچی کے معروف ہوٹل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ جس میں آل راؤنڈر انور علی کورونا کے مریض نکل آئے ہیں، گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر ہوٹل میں کھلبلی مچ گئی، جس کے بعد اب انور علی ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی کے لیے سفر نہیں کرسکیں گے، کورونا کے شکار انور علی کو ہوٹل میں علیحدہ منزل پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کورونا کی پرانی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے پر لیگ سے باہر کرکے گھر بھیج دیا تھا جب کہ ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف کے سبب پی ایس ایل 6 سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *