منبر و محراب سے اصلاح معاشرہ کیلئے اختیاری موضوعات پر تقاریر کی خواہش تھی : اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد : منبر و محراب کے ذریعے اصلاح معاشرہ خطبات جمعہ اور دیگر دینی تقریبات کے لئے اختیاری موضوعات کی ترتیب و تدوین کی گئی ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے چیئر مین کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کے ساتھ متعدد علاقاتوں میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ معاشرتی برائیوں کی اصلاح میں منبر و محراب کے ذریعے علماء کرام موثر کردار ادا کر سکتے ہیں، بہتر ہو گا کہ اسلامی نظریاتی کونسل معاشرتی اصلاحات سے متعلق موضوعات کی فہرست مرتب کر دے ، تاکہ علماء کرام سے درخواست کی جائے ، کہ اپنے خطبات میں ان موضوعات کو زیر بحث لائیں۔

اس مقصد کے تحت کونسل کے شعبہ تحقیق نے وزارت مذہبی امور و عوہ اکیڈمی اور حرمین شریفین کے خطبات کے موضوعات کی فہرستیں حاصل کیں، اور اپنے طور پر بھی ایک فہرست مرتب کی ۔ کونسل کے 223 ویں اجلاس میں یہ موضوع زیر غور آیا ، کونسل نے قرار دیا کہ معزز رکن کونسل مفتی محمد زبیر ، نائب مہتم جامعة الصفه ، کراچی، ستر ایسے موضوعات پر مشتمل ایک جامع فہرست مدون کرے ۔

مذید پڑھیں :جامعہ اردو کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے تیاریاں مکمل

جن میں جو عقائد، عبادات ، حقوق العباد ، اسلامی معاشرت اور اسلامی اخلاق جیسے ان تمام موضوعات کا احاطہ کرے، جو اصلاح معاشرہ سے متعلق ہے، مفتی زبیر کی مرتب کردہ فہرست کونسل کے حالیہ اجلاس (۲۴۰۲۲۴ مئی ۲۰۲۱ ) میں پیش کی گئی ، دیگر اراکین نے کبھی اپنی مرتب کردہ فہرستیں پیش کیں ۔

کونسل نے تمام فہرستوں کو ملاحظہ کیا اور ہدایت کی کہ شعبہ تحقیق موضوعاتی اعتبار سے اس فہرست کو حتمی شکل میں مدون کرے ، تاکہ اگلے اجلاس میں اس کی منظوری دی جا سکے اور علماء کرام سے در خواست کی جائے ، کہ جمعہ کے خطبات میں ترجمان موضوعات پر گفتگو فرمائیں تاکہ عوام کے اندر معاشرے کے اصلاح کا شعور اجاگر ہو ، اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو۔

واضح رہے کہ کونسل کی تجویز کردہ موضوعات پر گفتگو کرنا اختیار کی ہو گا، جبری نہیں ہو گا۔ کونسل نے قرار دیا کہ صدر مملکت کی طرف سے اس مسئلے کی طرف توجہ دینا بہت اہمیت کا حامل ہے ، اور علماء کرام اور منبر و محراب پر اعتماد کا مظہر ہے ، جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *