صحافی اسد طور کو گھر کے اندر نامعلوم افراد نے زخمی کر دیا

اسلام آباد : اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد علی طور پر گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد کیا اور انہیں شدید زخمی کر دیا ۔

الرٹ کو صحافی اسد علی طور پر ہونے والے تشدد کی سی سی ٹی موصول ہو گئی ہے ۔ ملزمان نے صحافی پر تشدد کیا اور اس کے بعد اس کو باندھ کر گھر پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔  تین ملزمان کو اسد طور کے فلیٹ سے فرار ہوتے دیکھا گیا ہے ۔

وڈیو میں اسد طور کو بھی بندھے ہوئے ہاتھ پیروں کے ساتھ زخمی حالت میں اپارٹمنٹ سے باہر نکلتے اور مدد کے لیے پکارتے بھی دیکھا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں :جامعہ اردو کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے تیاریاں مکمل

واضح رہے کہ صحافی اسد علی طور پر اس سے قبل بھی ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس میں انہوں نے اپنے اخبار میں کسی حساس ایشو پر اسٹوری کی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ صحافی کا موبائل بھی ملزمان ساتھ لے گئے ہیں ۔

صحافتی تنظیموں اور ہیومن رائٹس کی تنظیموں کی جانب سے اس واقع کی سخت مزمت کی جا رہی ہے ۔ اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے مطالبات بھی کئے جا رہے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *