گریڈ 20 کے سیکرٹری نے گریڈ 20 کی افسرکے تبادلہ کا انوکھا لیٹر جاری کردیا ،

محکمہ تعلیم سندھ گریڈ 20 کے سیکرٹری تعلیم اسکول احسن علی منگی نے گریڈ 20 کی افسر سیکرٹری اسپیشل تعلیم رافعیہ حلیم کے تبادلے کا انوکھا لیٹر جاری کردیا .

اب تک کے رولز کے مطابق گریڈ 17 سے گریڈ 20 کے کیڈر افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ چیف سیکریٹری کا اختیار ہوتا ہے یہاں گریڈ 20 کا سیکریٹری گریڈ 20 کی کیڈر افسر کا ٹرانسفر کر رہا ہے ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن میں اندھیر نگری چوپٹ راج ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے چیف سیکریٹری کے اختیارات استعمال کرنا شروع کردئیے ، گریڈ 20 کے سیکریٹری نے گریڈ 20 کی اسپیشل سیکریٹری اسکول کا تبادلہ کر دیا ۔

20 گریڈ کے سیکریٹری تعلیم احسان علی منگی نے نوٹیفکیشن نمبر SO(G-I)SEL&D/(R.H/1-133/2019 جاری کرتے ہوئے گریڈ 20 کی اسپیشل سیکریٹری اسکولز کا تبادلہ اسپیشل سیکریٹری لا ء اینڈ کو آرڈینیشن اسکول ایجوکیشن اینڈ لیٹریسی ڈپارٹمنٹ میں کردیا ہے ۔ قواعد کے مطابق گریڈ 17سے گریڈ 20 تک کے کیڈر افسران کے تبادلہ اور تقرریوں کا اختیار صرف چیف سیکریٹری کا ہوتا ہے۔

تعلیمی حلقوں کے مطابق سندھ حکومت نے تعلیم کے محکمہ کو تختہ مشق بنا رکھا ہے ، جہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، محکمہ تعلیم کے افسران قواعد و ضوابط کی دھجیاں اْڑا رہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم سمیت اسکولوں ،کالجز کے افسران میں مذکورہ انوکھے آرڈر کو مذاق قرار دیا جارہا ہے .

محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کا عکس
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *