میٹرک بورڈ سے ملحق اسکولوں کی تجدید اور نئے الحاق کیلئے شیڈول جاری

میٹرک بورڈ

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2021-22 ء اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاؤنٹس سیکشن سے فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر (بنام سیکریٹری بورڈ)کے ذریعے حاصل کر کے 24 مئی سے 31 اگست 2021ء تک بغیر لیٹ فیس جمع کرا سکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں :واٹر بورڈ اینٹی تھیفٹ سیل انچارج راشد صدیقی NAB کے شکنجے میں آ گیا

اس کے ساتھ اپنے نمائندگان کے ہمراہ اتھارٹی لیٹر اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھیج کر جمع کروا سکتے ہیں۔جبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی تجدید شدہ رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ مذکورہ فارم جمع کروائیں گے ۔

اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *