کراچی : CPNE کا موجودہ اسٹینڈنگ کمیٹی کا تسلسل مئی 2022ء تک برقرار

کراچی : کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے میڈیا کو درپیش نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اور آزادی صحافت کو درپیش ہر قسم کے سیاسی، ریاستی، غیر ریاستی اور معاشی دباؤ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پیمرا کے نت نئے ہدایت نامے اور احکامات میڈیا اداروں اور اخبارات کے پرنٹنگ پریس پر بغیر اطلاع چھاپہ مار کاروائیاں سمیت اخباری اسٹالوں کو جبراً ہٹایا جانا آزاد میڈیا کے فروغ میں شدید رکاوٹ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی نے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید پڑھیں:میر شکیل الرحمٰن کی رہائی پر CPNE کی مبارک باد

سی پی این ای کا سالانہ اجلاس عام کراچی کے نجی ہوٹل میں کورونا کی تمام تر ایس او پیز کے ساتھ 25 مئی 2021ء بروز منگل کو سی پی این ای کے صدر عارف نظامی کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس عام میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں سی پی این ای اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس عام میں آزادی اظہار، آزادی صحافت بالخصوص پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے 85/15 فارمولے کی منظوری کے باوجود پی آئی ڈی کی جانب سے اشتہارات کے واجبات کو براہ راست ادائیگیوں میں سست روی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: روزنامہ جنگ کے کالم نگار،CPNE کے نائب صدر اکرام سہگل KE کے چیئرمین منتخب

اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث اور کورونا وباء کی صورتحال کے پیش نظر میڈیا اداروں میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔ موجودہ حالات میں نہ صرف اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہوگا بلکہ بقایاجات کی وصولی کے لئے بھی اقدامات تیز کرنا ہوں گے۔ اس سلسلے میں سی پی این ای نے کراچی میں واقع مرکزی سیکریٹریٹ سمیت لاہور اور اسلام آباد میں پی آئی ڈی واجبات کی وصولی کے لئے ریکوری سیل بھی تشکیل دیا ہے۔

سالانہ اجلاس عام میں عالمی وباء کورونا وائرس کی موجودہ سنگین صورتحال اور لاک ڈاؤن کے باعث اجلاس عام کی جانب سے متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے موجودہ اسٹینڈنگ کمیٹی سمیت تمام عہدیداروں کو مئی 2022ء تک اپنی ذمہ داریوں کا تسلسل جاری رکھنے کی منظوری دیتے ہوئے موجودہ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جبکہ اجلاس عام نے روزنامہ ڈیلی ٹائمز کے گروپ ایڈیٹر علی کاظم وحید کو سینئر نائب صدر منتخب بھی کیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *