حب : SHO حب سٹی یار محمد کمانڈو کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی

حب : ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو کی منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں ، شام کے قریب ایس ایچ او حب سٹی کا خفیہ اطلاع پر پتھر کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروائی میں 2 کلو چرس ، 20 گرام کرسٹل ، 150 گرام افیون ، ڈیجیٹل ترازو برآمد کیا گیا ہے ۔ ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ایس ایچ او حب سٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جس سے تفتیش جاری ہے ۔ عنقریب اس سے منسلک دوسرے منشیات فروشوں کا سراغ لگا کر مذید گرفتاریاں کی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں منشیات عام ہو رہی ہے ۔ جس سے معاشرہ میں مختلف خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں ، جس کی روک تھام انتظامیہ کی زمہ داری ہے ۔ جس کے خاتمہ کیلے حب پولیس بھر پور کارروئی کرے گی ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی ۔ جس میں کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *