رواں سال پاکستان اور افغانستان کرکٹ سیریز کا امکان روشن

پاکستان

لاہور: پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین رواں سال سیریز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغان مداحوں کی خواہش آخر کار پوری ہونے جارہی ہے اور طویل عرصے بعد پاک افغان سیریز کے انعقاد کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغان کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کی اور اس دوران پاکستان سے کرکٹ سیریز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

وزیراعظم عمران خان افغان کرکٹ ٹیم سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی حکام سے مقابلوں کے انعقاد کیلیے بات کروں گا۔

واضح رہے رواں سال کے مصروف شیڈول میں پاکستان ٹیم نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے بعد ستمبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنا ہے، اکتوبر، نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دستیاب ونڈو میں پاکستان اور افغانستان کے مابین3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز یو اے ای میں شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *