ایک دن گزر گیا، کراچی میں اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی

بجلی

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بھی اب تک کئی علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، اورنگی شانتی نگر، کورنگی، ملیر شمسی سوسائٹی اور شاہ فیصل کالونی اب تک بجلی سے محروم ہیں۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل شہر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے اسے گرمی کے حوالے کردیا تھا، جبکہ پوری رات بھی  تاریکی میں ڈوبی رہی۔

ادھر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ ادارہ فوری طور پر فالٹ لائن ڈھونڈ کر اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسی طرح کے الیکٹرک نے بتایا  تھا کہ شہر کے کئی علاقوں میں بجلی بحال بھی کردی گئی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *