لاہور : جامعہ اشرفیہ لاہور میں وفاق المدارس کا اہم اجلاس شروع

وفاق المدارس

لاہور: نئے بورڈ بننے کے بعد وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا پہلا اہم اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا ہے۔

شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،  نائب صدر مولانا انوار الحق، جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری، جامعہ زکریا کے مہتمم و معروف روحانی مرکز کربوغہ شریف کے بزرگ مولانا مفتی مختار الدین شاہ اور وطن عزیز کے تمام مشائخ اور اکابر شریک ہیں۔

اجلاس کا پہلا دور ظہر کی نماز سے قبل ختم ہوا، تاہم جس کے بعد اجلاس کا دوسرا دور 2 بجے شروع ہو چکا ہے جو عصر کی نماز تک جاری رہے گا۔


نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، اس میں رپورٹر سے مزید معلومات جمع کرکے شامل کی جائیں گی۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *