صوبہ سندھ بلخصوص کراچی میں پھر سخت لاک ڈاون کا خطرہ

رپورٹ : اختر نواز

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث انتہائی سخت لاک ڈاؤن متوقع ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن گزشتہ سال کی طرز کا ہو سکتا ہے ۔

اس سلسلے میں سینئر پولیس افسران سے سفارشات طلب کر لی گئیں ہیں، فیصلے کا اطلاق ابتدائی طور پر کراچی میں ہو سکتا ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے پولیس افسران نے لاک ڈاون کے فیصلے کی صورت میں اعلیٰ افسران سے بجٹ کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

مذید پڑھیں :مفتی تاج الدین کی سرپرستی میں ضلع اٹک کی 5 تحصیلوں میں کامیاب مظاہرے

افسران نے خدشہ ظاہر کیا کہ بجٹ کے بغیرلاک ڈاؤن کمائی کا دھندہ بن سکتا ہے،، جو یقینا فورس کی بدنامی کا باعث بنے گا،، گزشتہ لاک ڈاؤن میں پولیس کو بجٹ دیا گیا تھا ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 24 پولیس اہلکار کورونا کا شکار ہو کر شہید ہو چکےہیں ۔ حکومت نے کورونا ڈیوٹیز کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے 10 لاکھ امداد کا اعلان کیا تھا ۔

لیکن کسی بھی مرحوم پولیس اہلکار کی وارثین کو یہ امدادی رقم تا حال نہیں مل سکی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *