جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںجرنلسٹس پروٹیکشن بل سندھ اسمبلی میں پیش ہو گیا

جرنلسٹس پروٹیکشن بل سندھ اسمبلی میں پیش ہو گیا

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات نے صحافیوں کے تحفظ کا بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا ۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز کے تحفظ کے لیے Sindh Protection of Journalists and other media practitioners Bill 2021 آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا ۔

محکمہ اطلاعات نے بل کا مسودہ فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ،کراچی یونین آف جرنلسٹس، سینئر صحافیوں کی مشاورت اور آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے ۔ بل صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی تجویز پر اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے قانون کو بھیج دیا گیا، کمیٹی تین دن کے اندر اس کا جائزہ لے کر رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے گی۔

مذید پڑھیں :صحافتی تنظیموں کا اسرائیلی جارحیت، میڈیا ہاؤسز پر حملوں کےخلاف 25 مئی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

کے یو جے نے ملک میں صحافیوں کیخلاف بڑھتے جرائم کی موجودہ صورتحال میں صحافیوں کے تحفظ کے قوانین کی طرف وفاقی اور سندھ حکومت کےاقدامات کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے اور اسے سراہتے ہوئے ایک دفعہ پھر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس کی منظوری دیں بل پیش کیے جانے کے بعد اسکے قانون بننے کی راہ میں اب صرف ارکان اسمبلی کی منظوری باقی ہے ۔

کے یو جے نے اس ضمن میں صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس بل کی تیاری سے کابینہ سے منظوری اور اسمبلی میں پیش کیے جانے تک ذاتی دلچسپی لی ۔ کے یو جے نے امید ظاہر کی ہے کہ بل میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی سفارشات بھی شامل کی گئی ہوں گی جو کے یو کے کے وفد نے ناصر حسین شاہ سے ملاقات میں انہیں تحریری طور پر پیش کی تھیں۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا