اسلام آباد پولیس نے خواتین کیلئے سپیشل جینڈر پروٹیکشن یونٹ قائم کر دیا

اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کا گھریلو تشدد ،جنسی ہراسیت ،زیادتی ،جبری مشقت کا شکار خواتین و بچوں کی مدد کے لئے سپیشل جینڈر پروٹیکشن یونٹ قائم کر لیا گیا جس کی ہیلپ لائن 8090 کا آغاز بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

ڈیسک پر پولیس کی خصوصی تربیت یافتہ پولیس خواتین کاعملہ تعینات کیا گیا ۔ متاثرین کے مدد کیلئے ایک چھت تلے قانونی، نفسیاتی ماہرین سمت طبی عملہ بھی موجود ہو گا ۔ اس رابطہ نمبر پر خواتین کے مسائل سنے جائیں گے ۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی اور دیگر حکومتی ڈیپارٹمنٹ کا تعاون فراہم کرنے پر مشکور ہوں ۔ متاثرہ خواتین کو لیگل طبی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمارے پاس ٹیم موجود ہیں ۔ یہ اقدام مسائل کے حل کے لئے ایک انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔

مذید پڑھیں :چوہدری نثار کو اسمبلی کی یاد آگئی، حلف اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس اس سسٹم کو بہتر انداز میں چلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ خواتین کے حقوق کے لیے اسلام آباد پولیس ہر دم تیار رہے گی ۔ کوئی ملک بھی اس وقت تک ترقی نہئں کر سکتا جب تک خواتن مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نا ہوں ۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ خواتین کو ترقی کی راہ میں شامل کرنے کے لیے انہیں با اختار بنانا پڑے گا ۔ اسلام آباد پولیس کا بنیادی مقصد خواتین کو دفاتر گلی محلہ اور بازاروں میں تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *