عالم اسلام کا اتحاد فلسطین کی آزادی کو یقینی بنا سکتا ہے : علامہ سید ناظر عباس تقوی

کراچی : فلسطین کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لئے بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں و مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ۔

کراچی میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے مر کزی احتجاجی ریلی پہلوان گوٹھ حسینی جامع مسجد سے نکالی گئی ۔ جس میں علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مذید پڑھیں : متحدہ طلبہ محاذ کی کال پر ملک گیر ”یوم فلسطین“ منایا

احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے فلسطین پر نا جائز صیہونی اسرائیلی فوج کے حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے عالم اسلام کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو یقینی بنا سکتا ہے ۔

افسوس کے آج انسانی حقوق کی تنظ میں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں چھوٹے چھوٹے معاملات پر واویلا کر نے والے جمہوریت پسند اور حق خود ارادیت کے دعویدار ممالک بھی گونگے بہرے ہو گئے ہیں انہیں فلسطین میں انسانی جانوں کا ضیاع اور فلسطینیوں کی بستیاں مسمار ہوتی نظر نہیں آ رہی ۔

مذید پڑھیں :ماڈل و ایکٹر ملائشہ ڈول کے خوبصورت ڈانسنگ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی

بچوں کے سامنے ماوں کو مارا جارہا ہے ، اس اسرائیلی بر بر یت کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ، تمام امت مسلمہ کو مسئلہ فلسطین و کشمیر پر ایک موقف اختیار کرنا چائیے ہم مسلم حکمرانوں سے اپیل کر تے ہیں کہ سر زمین انبیاء فلسطین کی آواز بن کر جرات مندانہ عملی اقدامات اٹھائیں ۔

باتیں اور بیانات بہت ہو چکے اب ضرورت ہے کہ عملی کردار ادا کیا جائے ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی نے امر یکی و اسرائیلی جھنڈوں کو آگ لگائی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *