پی ایس ایل آرہی ہے، ابوظہبی کرکٹ نے باضابطہ اعلان کردیا

پی ایس ایل

ابوظہبی: ابوظہبی کرکٹ نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کی میزبانی کا باضابطہ اعلان کردیا۔

پی ایس ایل کے بقیہ میچز جون میں ابوظہبی میں منعقد کیے جائیں گے۔

ابوظہبی کرکٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی میزبانی پر خوشی ہے۔

اس سے قبل چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں۔

وسیم خان نے کہاکہ جون میں ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پی سی بی کے اسٹاف کا بھی مشکور ہوں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *