سندھ میں عام عوام کے لیے ویکسینیشن کا عمل شروع

کراچی: (رپورٹ: اختر نواز) سندھ حکومت کی طرف سے کل سے عام عوام کے لیے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جاۓ گا۔ محمکہ صحت سندھ کے مطابق ہر 18 سالہ پاکستانی جو شناختی کارڈ رکھتا ہو، تعلیمی ویزا اور کام کرنے کا اجازت نامہ رکھتا ہو، 21 مئی 2021 سے ویکسین کے لیے اہل ہوگا۔

محکمہ صحت سندھ کا کرونا ویکسین مرحلے کو مزید فعال بنانے کے لیے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسینیشن سینٹر کو ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج اور پاکستان کے خلاف بات کرنے والےملک کے لیے خطرہ ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اس فیصلے سے ان افراد کو فائدہ ہوگا جو دن کے اوقات میں آفس اور کاروباری مصروفیات کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتے۔محکمہ صحت سندھ نے اپنے ملازمیں کے علاوہ نجی سطح پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، نرسز اور دیگر خدمات سرانجام دینے والے افراد کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ہدایات دیں ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ پروفیشنل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جاۓ گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *