فضلائے مدارس کیلئے نادر موقع

ملا کا المیہ

خیر اندیش: مولانا ڈاکٹر قاسم محمود

دور حاضر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس مادی ترقی اور خوشحالی ہی نہیں، دین کی دعوت، پیغام رسانی اور اپنے اداروں کو کامیاب کروانے کیلئے بہت ہی اہم ٹول کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔۔۔ وہ کہتے ہیں نا کہ "من جد وجد” جو کوشش کرتا ہے وہ اس کا صلہ پاتا ہے۔ ہماری عرصہ دراز سے کوشش تھی کہ دینی مدارس کے طلبہ اور فضلاء کیلئے اسکل ڈیولپمنٹ، کیپسیٹی بلڈنگ اور ووکیشنل ٹریننگ کا کوئی انتظام کیا جائے۔۔۔

آخر کار اللہ تعالٰی نے ہماری سن لی اور اس کی بہترین سبیل پیدا فرما دی۔ میں اپنے احباب کے ساتھ یہ اطلاع شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں کہ الحمد للہ مدارس کے فضلاء کی ٹریننگ اور کیپسیٹی بلڈنگ کیلئے پاکستان کے ایک صف اول کے معیاری ادارے کے ساتھ ہمارا اشتراک عمل (جوائنٹ وینچر) طے پاگیا ہے۔

مزید پڑھیں: مدارس کے نئے بورڈ : پسِ منظر، مضمرات، مستقبل ۔ پہلی قسط

الحمد للہ ہمارے توسط سے دینی مدارس کے طلبہ کا پہلی کھیپ (batch) اس ادارے سے اپنی تعلیم و تربیت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور اس پہلے batch کا کورس آخری مراحل میں ہے۔ اس ادارے کے تحت نہ صرف طلبہ کو ضروری ایجوکیشن اور فنی ٹریننگ فری فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ ان طلبہ کو کھانے پینے اور آنے جانے کے اخراجات بھی دیے جاتے ہیں۔۔۔ یہی نہیں بلکہ ٹریننگ کی تکمیل پر با عزت روزگار/ جاب بھی دیا جاتا ہے۔

انہی سہولیات، اسی مشن و وژن اور اسی جذبہ اخلاص کے ساتھ اب دینی مدارس کے فضلاء کے سیکنڈ بیچ کیلئے داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔۔

جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کے فضلاء سمیت تمام مدارس کے صرف ان فضلاء سے داخلوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں جو پوری سنجیدگی، خلوص، پابندی، مواظبت اور ذاتی دلچسپی سے یہ کورس کرنا چاہتے ہیں۔ ان شاءاللہ ٹریننگ کی تکمیل کے بعد ملازمت کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔ شرائط صرف دو ہیں:

1) امیدوار فاضل ہو۔
2) سنجیدہ اور ذمے دار ہو۔
3)انگریز سے کچھ مناسبت ھو
خواہشمند فضلا درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔ نشستیں محدود ہیں۔ انٹرویو کے بعد ہی کورس میں داخلہ دیا جائے گا۔ جزاکم اللہ خیرا۔
رابط۔ 03442626899

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *