ہزارہ کاز کیلئے ہزارہ نیشنل پارٹی میدان میں آگئی

الحَمْدُ ِلله ہزارہ نیشنل پارٹی کراچی میں اب باقاعدہ طور پر عملی میدان میں اتر رہی ہے اور اپنی ٹیم کو باقاعدہ طور پر سسٹم کا حصہ بنانے جارہی ہے ہزارہ نیشنل پارٹی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے یہ آپکی اپنی سابقہ ہزارہ یوتھ لیگ ہی ہے

اس کی قیادت عالم زیب خان سواتی صاحب فرمارہے ہیں انفرادی ملاقات کے زریعے سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعہ سے ہر ہزارہ وال کو یہ پیغام پہنچایا جا رہا ہے کہ کراچی میں بسنے والے غیّور ہزارہ وال جو ہزارہ کاز کیلیۓ پہلے کسی بھی سیاسی سماجی قومی پارٹیوں سے کام کرتے آرہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں ان سب کیلیۓ ایک خوش آٸند بات یہ ہے کہ ہزارہ نیشنل پارٹی باقاعدہ سیاسی پارٹی بن کر میدان میں اتر رہی ہے

کراچی میں سٹی سطح سے لے کر یوسی سطح تک جلد اپنی باڈی مکمل کرے گی اور اس سلسلے میں ہر ہزارہ وال تک یہ آواز پہنچاٸی جاۓ تا کہ ہم اپنی کمیٹیوں کی تشکیل دینے سے پہلے ہزارہ کاز کے لیۓ جزبہ رکھنے والوں کی ایک اجتماعی میٹنگ دیں اور پھر یوسی سے لے کر سٹی تک کی ٹیم تشکیل دیں

مزید پڑھیں: صوبہ ہزارہ : حقائق اور NA-249

آپ کے پاس یہ پیغام ایک امانت ہے آپکے کے پاس جتنے بھی ہزارہ وال دوست بھاٸی بزرگ چھوٹے بڑے موجود ہیں آپ نے یہ پیغام ان تک لازمی پہچانا ہے اور جن ہزارہ وال تک یہ پیغام پہنچ رہا ہے اور وہ ہزارہ کاز کیلیۓ کام کرنا چاہتے ہیں تو عالم زیب خان سواتی کی قیادت میں ہزارہ نیشنل پارٹی کا پلیٹ فارم آپکو فراہم کیا جا رہا ہے جو ہزارہ وال اس میں اپنے آپکو پیش کرے گا اسے باقاعدہ پارٹی کا حصہ بنایا جاۓ گا اور جو اس میں نہیں چلنا چاہتے انہیں معزرت کی جاۓ گی

کراچی میں موجود ہزارہ وال جو ہزارہ کاز کےلیۓ کام کرنا چاہتے ہیں انہیں ضرور اس بات کا احساس دلاٸیں اور اپنی پہچان کرواٸیں اپنی حاضری لگواٸیں تاکہ آپکو باقاعدہ سسٹم کا حصہ بنایا جاۓ۔ عالم زیب خان کی پارٹی کا رکن یا ممبر بنے کیلیۓ ہزارہ وال ہونا شرط ہے اور ہزارہ نیشنل پارٹی تمام ہزارہ وال کی اپنی سیاسی جماعت ہے یہ پیغام صرف ان لوگوں کیلیۓ ہے جو ہزارہ نیشنل پارٹی میں باقاعدہ کام کرنا چاہتے ہیں تنظیم جواٸن کرنا چاہتے ہیں اور عالم زیب خان کی قیادت پر بھروسہ رکھتے ہیں آپ تک یہ پیغام پہنچ جاۓ تو آپ لازمی جواب دیں تاکہ آپ تک تنظیمی سسٹم پہنچ سکے ۔ بہت شکریہ ۔

مزید پڑھیں:آل پاکستان تنولی اتحاد کا صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے تحریک صوبہ ہزارہ کی حمایت کا اعلان

کراچی آرگنازنگ کمیٹی مرکزی آفس ڈی ایچ اے فیز ون ۔ رابطے کیلیۓ دیۓ گۓ نمبروں پر جلد رابطہ فرماٸیں ۔
03002237977 زولفقار علی A.Z
03112761610 ملک آصف
03351335944 میر مرتضٰی تنولی
03009231843 شفیق تنولی
03325321410 نعیم اشرف درانی
03332079873 ملک عبدالرٶف

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *