FBR، سرکاری محکموں کے افسران کا آڈٹ شروع

لاہور : ایف بی آر نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ایگریکلچر، لائیو سٹاک، ایجوکیشن، پنجاب پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے 350 افسران کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر اور کسٹم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی گئی ہیں

ایف بی آر نے سرکاری افسران کا سال 2015 کا آڈٹ شروع کر رکھا ہے۔ تمام سرکاری افسران سے بینک سٹیٹمنٹ، پرسنل اخراجات، بچوں کے اخراجات، گھر کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری افسران سے جائیداد اور گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں، تمام سرکاری افسران کو تفصیلات کی فراہمی کیلئے پندرہ روز کی مہلت دے دی گئی ہے، افسران نے مقررہ وقت تک تفصیلات فراہم نہ کیں تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *