ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

ٹیکنالوجیواٹر بورڈ‌ کی ڈیڑھ ایکٹر اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام

واٹر بورڈ‌ کی ڈیڑھ ایکٹر اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام

منیجنگ ڈائریکٹر واٹربورڈ اسد اللہ خان کی ہدایات پرواٹربورڈ کی نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں واقع اپنی اراضی پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی زمین پر قبضہ کی کوشش نا کام بنا دی گئی ہے ۔

منیجنگ ڈائریکٹرادارہ فراہمی و نکاسی آب اسداللہ خان نے موصولہ ایک اطلاع پر واٹربورڈ کے عملے کو نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں واقع واٹربورڈ کی قیمتی اراضی پر قبضہ اورغیرقانونی تعمیرات کےخلاف فوری ایکشن کی ہدایت کی تھی ، ان ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایگزیکٹیوانجینئرسی اوڈی اخلاق احمد راجپوت ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئرآصف علمداراورنجیب احمد ، چیف سیکورٹی آفیسر میجر(ر) نواز گوندل کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور جاری تعمیراتی کام رکوادیا۔

واٹربورڈ کے افسران کے طلب کرنے پر شاہراہ فیصل تھانہ کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور قبضہ کی کوشش نا کام بنا دی گئی ، بعد ازاں قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے بااثر افراد کو پولیس اپنے ہمراہ تھانہ لے گئی ، واٹربورڈ نے ملزمان کے خلاف قانونی
کارروائی اور مقدمہ کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانہ میں درخواست جمع کرا دی ہے ۔

واضح رہے کہ بااثر ملزمان واٹربورڈ کی تقریباً ڈیڑھ ایکڑ اراضی کے ایک حصے پر تعمیرات کررہے تھے ،جسے ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پرفوری کارروائی کرتے ہوئے نا کام بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا