گلوکار عاصم اظہر اسرائیلی حکومت پر برس پڑے

اسرائیلی حکومت

کراچی: پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں گلوکار عاصم اظہر نے فلسطین پر مظالم ڈھانے والی اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹوئٹر پر اسرائیلی حکومت نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا کہ ہم تین ہزار سال سے یہاں ہیں اور ہم یہاں رکنے کیلئے ہیں، دہشتگرد خطے کو تشدد اور اندھیروں میں ڈبونے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ کبھی غالب نہیں ہوسکتے۔

عاصم اظہر نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا ملک 1948 میں قائم ہوا تھا، معذرت کے ساتھ میرا مطلب ہے دنیا پر مسلط کیا گیا تھا۔ آپ ہم سے بھی ایک سال چھوٹے ہو، آئے بڑے تین ہزار سال کے، اور ‘دہشتگردی بند کرو’۔

واضح رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی دہشتگردی کے نتیجے میں بچوں سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *