پاکستان سپر لیگ 6 ایک بار پھر ملتوی

لاہور: پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آپریشنل وجوہات کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ملتوی کردیے ہیں۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں کروانے کی اجازت دے دی ہے تاہم پی سی بی کو اس حوالے سے مسائل کا سامنا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس میں لاجسٹک مسائل اور دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے ابوظہبی میں مقابلوں کے پلان کو ناقابل عمل قرار دیا گیا۔ فرنچائزز کی مالی مشکلات کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو کورونا ویکیسن لگوانے کا بھی مسئلہ درپیش تھا۔
UPDATE: PCB-franchise owners discuss remaining HBL PSL 6 matches
It was unanimously agreed to wait until the close of business on Thursday (UAE time) before a final decision on the hosting of the remaining matches is made #HBLPSL6
Read more: https://t.co/wVrZGy3ynl
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 19, 2021
دوسری جانب پی ایس ایل پلیئرز کی پاکستان سے شیڈول روانگی پہلے ہی مؤخر ہوگئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ٹیموں اور پلیئرز کو ایڈوائزری موصول ہوگئی ہے۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے ابتدائی 14 میچز فروری میں کراچی میں کھیلے گئے تاہم متعدد کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا جو یکم مئی سے ابوظہبی میں کروانے کا اعلان کیا گیا تاہم اب وہ بھی ملتوی ہوگیا ہے۔