کورونا کے باعث ایشیا کپ ملتوی کردیا گیا

ایشیا کپ

کولبو: کورونا وائرس کے باعث ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بھی ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی رواں سال سری لنکا میں ہونا تھا جس کے لیے سری لنکن حکومت کی جانب سے تیاریاں جاری تھیں تاہم اب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے یہ ایونٹ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جون میں ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلی انٹرنیشنل مصروفیات کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ایشیا کپ کے مقابلے اب ورلڈکپ 2023کے بعد ہی ممکن ہوسکیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *