فلسطینیوں کیلئے قرارداد کی نہیں جہاد کی ضرورت ہے : اشرف جلالی

ہری پور : تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے قرارداد کی نہیں جہاد کی ضرورت ہے ۔

او آئی سی اجلاس کا بے نتیجہ ختم ہو جانا فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے سوا کچھ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ سفاک اسرائیلی مسجداقصی اورغزہ میں مسلسل خونی کھیل کھیل رہے ہیں، فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے مگر اقوام متحدہ پر مکمل سکوت طاری ہے جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیلی مظالم میں برابر کا حصے دار ہے مگر مقامِ افسوس یہ ہے کہ جوبائیڈن تو اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے مگر عرب حکمران فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دے رہے۔

مزید پڑھیں :پوزیشن لینے پر وفاق المدارس کے صدر اور ناظم اعلیٰ کا مولانا قاری عبدالمالک کو خط

ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو اپنی باری کا انتظار کیے بغیر میدان عمل میں اترنا چاہیئے اگر مسلم حکمرانوں نے یہود سے دوستی نبھائی تو مسلم عوام اپنے حکمرانوں کے خلاف بغاوت پر اتر آئیں گے۔

علامہ محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ اکیس مئی بروز جمعہ کو یوم البیت المقدس بنائے گی اس موقع پر خطبات جمعہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اور نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی جن میں حکومت سے قبلہ اول کی حفاظت اور فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے عملی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Comments: 1

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

  1. عقائد و نظریات کی پختگی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے انتہائی موثر آواز ڈاکٹر مفتی محمد اشرف آصف جلالی صاحب کی ہے