پوزیشن لینے پر وفاق المدارس کے صدر اور ناظم اعلیٰ کا مولانا قاری عبدالمالک کو خط

خط

مظفرآباد : بورڈ میں پوزیشن لینے پر وفاق المدارس کے صدر اور ناظم اعلیٰ کا مولانا قاری عبدالمالک کو خط لکھا اور اعلیٰ کارکردگی پر ہدیہ تبریک پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الحدیث ڈاکٹر مولانا عبدالرزاق اسکندراور سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کا بزرگ عالم دین مولانا قاری عبدالمالک توحیدی کو مکتوب ، جامعہ اشاعت القرآن کی وفاق میں پوزیشن پر مبارکباد پیش کی۔

اپنے خط میں صدر اور سیکرٹری جنرل وفاق نے کہا کہ ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت منعقد ہونے والے سالانہ امتحان 1442ھ بمطابق 2021 میں آپ کے ادارہ جامعہ اشاعت القرآن نے شاندار اور مثالی نتائج حاصل کیے ہیں اور اس امتحان میں آپ کے ادارہ کے طالب علم وقاص بٹ ولد ارشاد بٹ نے پوزیشن حاصل کی ۔

مذید پڑھیں :فلسطینیوں کیلئے قرارداد کی نہیں جہاد کی ضرورت ہے، اشرف جلالی

اس میں کہا گیا کہ آپ کے ادارے کی اس اعلیٰ کارکردگی پر ہم آپ کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور اس پرمسرت موقع پر دعاگو ہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔

دریں اثناء جامعہ کے بانی و مہتمم مولانا قاری عبدالمالک، ناظم اعلیٰ مولانا قاری عبدالماجد ، صدر مدرس مولانا فضل وہاب، مولانا رفیق ربانی، مولانا غلام محی الدین، مولانا عبدالسلام، مولانا عمار اعوان و دیگر اساتذہ نے وفاق المدارس کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملک بھر میں تمام پوزیشن ہولڈرز اور جامعات کے ذمہ داران کو تہنیتی خطوط لکھے ۔

ان میں کہا گیا کہ ان شاء اللہ جامعہ اشاعت القرآن اپنے ماضی کی روایات ماضی کی درخشاں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی بورڈ میں نمایاں کارکردگی برقرار رکھے گا ۔

یاد رہے کہ جامعہ اشاعت القرآن شاہناڑہ مظفر آباد کی امسال بھی وفاق المدارس میں کارکردگی 100 فیصد رہی ہے ۔ ادارہ مظفر آباد کا پہلا مرکزی اور قدیمی دینی درس گاہ ہے جو 1967 میں قائم ہوا تھا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *