رہنما JUI قاری عثمان کی بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

قاری عثمان

کراچی : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما قاری محمد عثمان وفد کے ہمراہ باچا خان مرکز کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کی بانی رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پرعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس بونیری، حاجی اورنگزیب خان، امیر نواب سمیت صوبائی ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کے بعد تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرہے ہیں۔

اس موقع پر سید اکبر شاہ ہاشمی، حاجی محمد طاہر انصاری، قاری بخت نذیر، انجینئر سلیم خان، عزیزالرحمن عزیز، مولانا ثناءاللہ عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

قاری محمد عثمان نے اپنے تاثرات میں تحریک نظام مصطفیﷺ تحریک بحالی جمہوریت( ایم آر ڈی) اور دیگر تحریکوں میں بیگم نسیم ولی خان کی جرات مندانہ اور گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بیگم نسیم ولی خان کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *