اے بی ڈی ویلیئرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے سے انکار

اے بی ڈی ویلیئرز

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق کپتان نے مئی 2018میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا مگر وہ دنیا کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔

آئی پی ایل سمیت دیگر لیگز میں ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقا کے کوچ مارک باؤچر نے ان سے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا کہا جس پر ان کی بات چل رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق امید کی جارہی تھی کہ اے بی ڈی ویلیئرز رواں سال اکتوبر، نومبر میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دنیا بھر میں موجود پرستار ان کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے تاہم اب جنوبی افریقہ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات مسترد کردیے ہیں اور ان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *