کراچی میں گرد آلود آندھی کے بعد بارش شروع

کراچی : کراچی میں شدید آندھی اور تیز ہوائیں شروع ہو گئیں ۔

سمندری طوفان تاؤتے کے باعث کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں ۔ تاہم گرمی کی شدت میں کمی نہیں آ سکی ہے ۔

کراچی میں اتوار کو درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ آج درجہ حرارت 38 سے 40 رک رہا ہے ۔ ٹھٹھہ، سجاول، میرپور خاص میں منگل کی سہ پہر آندھی اور تیز گرد آلود ہوائیں شروع ہو گئی تھیں ۔

مذید پڑھیں :مقاومتی راکٹوں سے اسرائیل کو 61 ملین ڈالر کا دھچکا

سمندری طوفان تاؤتے کراچی سے ایک ہزار کلو میٹر دور ہے ، طوفان کے مرکز میں ہوائیں کی رفتار ایک سو پچاس سے ایک سو ستر کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گئی ۔طوفان آج بھارتی ریاست گجرات پہنچے گا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث تھنڈر سیلز بنے ہیں، شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمالی حصے میں بادل بن رہے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *