ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگتھانہ بلوچ کالونی SHO کے بیٹرراشد نے پانی چور، گھٹکا مافیا اور...

تھانہ بلوچ کالونی SHO کے بیٹرراشد نے پانی چور، گھٹکا مافیا اور فحاشی کے اڈوں کو کھلی چھوٹ دے دی

رپورٹ : بختیار خٹک

ایس ایچ او بلوچ کالونی سالم رند نے راشد بیٹر کے ذریعے علاقے میں تمام غیرقانونی کاموں کی اجازت (مئوکلی) دے دی ہے ۔ اس سے قبل سابق ایس ایچ او سلیم مروت نے اس تھانے کا چارج سنبھالتے ہی راشد بیٹر کا داخلہ تھانے میں بند کردیا تھا .

تھانہ بلوچ کالونی کا بیٹر راشد

راشد عرف پولیس والا بیٹر نے ایک مرتبہ بلوچ کالونی ،عمر کالونی ،رحمان کالونی ، محمود آباد سمیت پورے علاقے میں گٹکا مافیا ، غیرقانونی پانی کے کنکشن ، منی و زیر زمین ہائیڈرنٹس ، فحاشی کے اڈوں اور ریتی بجری والوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے ۔ اس سے قبل راشد بیٹر کراچی کے مختلف تھانہ جات میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے کے جرم میں گرفتار بھی کیا جاچکا ہے .معلوم رہے کہ راشد کا ایک بھائی سندھ پولیس میں بطور ASI کام رہا ہے ،اے ایس آئی عابدکےبارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ بدنام زمانہ گھاس منڈی کے وسیم بیٹرکا رائٹ ہینڈ ہے.

بلوچ کالونی تھانہ کے پرائیویٹ بیٹر راشدکے خلاف درج مختلف مقدمات

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ راشد بیٹر کے واپس آتے ہی دوبارہ پورے علاقے میں غیر قانونی کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں ،انہوں نے آئی جی سندھ کلیم امام اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تمام معاملے کی انکوائری کریں اور راشد بیٹر جیسے ناسوروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں تاکہ اہل علاقہ سکون کے ساتھ رہ سکیں ۔

بلوچ کالونی تھانے کے ایس ایچ او سالم رند کے بیٹر راشد نے علاقے میں 5 پانی کے چھوٹے ہائیڈرنٹس چلوا رکھے ہیں جن میں آصف پاشا کا ہائیڈرنٹس اقراء یونیورسٹی کی پارکنگ کے ساتھ ہی چل رہا ہے جو یومیہ 50ہزار روپے کا پانی فروخت کرتا ہے اور تھانے کو ہفتہ واری 5 ہزار روہے بھتہ دیتا ہے .اسی کے قریب حفیظ ہائیڈرنٹ والے کے بھائی حبیب کا غیر قانونی زیر زمین ٹینک بنایا گیا ہے جہاں سے یومیہ ایک لاکھ روپے کا پانی ڈیفنس اور کلفٹن کے مکینوں میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے .

اسی سے چند فرلانگ کے فاصلے پر حافط اشفاق تنولی کا اقراء واٹر ٹینکر سروس کے نام سے ہائیڈرنٹ ہے ، جس زیر زمین ہانی کو زخیرہ کرکے ڈیفنس اور کلفٹن میں‌ فروخت کیا جاتا ہے ، اسی کے قریب کالے خان نامی شخص نے بھی ہائیڈرنٹس کھول رکھا ہے، رحمان کالونی جھگیوں کے قریب حاجی صادق اور میر خان نامی شخص پانی فروخت کرتے ہیں ، اسی علاقے میں‌ غلام مرتضی نامی شخص بھی ٹینکروں کے ذریعے پانی کی سپلائی کا کام کرتا ہے .ان تمام کو علاقہ ایس ایچ او کے علاوہ بیٹر راشد کی سرپرستی حاصل ہے جو باقاعدہ بھتہ دیکر کام چلا رہے ہیں .

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا