منگھو پیر : حب کینال میں نہاتے ہوئے 23 افراد گرفتار

کراچی : ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کے احکامات کی روشنی میں منگھو پیر پولیس کا حب کینال میں نہانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن 23 افراد گرفتار کر لیئے گئے ہیں ۔

حب کینال میں نہانے پر ضلعی حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے 144نافذ ہونے کے باوجود حب کینال میں نہانے والوں کیخلاف پولیس حرکت میں آ گئی ۔

مذید پڑھیں :نئے بورڈز اور عصری تعلیم بحث سے گریز کیجیے

حب کینال میں نہاتے ہوئے گزشتہ روز بھی ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا ۔ موسم گرما میں حب کینال میں ڈوب کر متعدد افراد ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں ۔

پولیس نے نوجوانوں کو حب کینال سے دور رکھنے کی ہر کوشش کی اور سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے عوام کو حب کینال میں نہانے سے گریز کرنے کے اعلانات بھی کیئے ۔ پولیس نے بالآخر 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

حب کینال سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 405/2021 بجرم دفعہ 188 درج کیا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *