عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے : ملائشہ ڈول

ہندوستان : ہندوستانی معروف و مقبول ماڈل، ایکٹر و ڈانسر ملائشہ ڈول نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے عوام ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے کرونا وائرس عالمی وبا اس وقت پوری دنیا میں پیھل چکی ہے جو انسانیت کیلئے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے تعلیمی نظام درہم برہم ہو گیا ۔ لاک ڈاون کی وجہ سے کاروباری طبقے کے مسئلے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو باعث نقصان ہے ۔

کرونا وائرس عالمی وبا نے ملکی معیشت کو تباہی کی طرف گامزن کیا جو ملک اور عوام کیلئے باعث نقصان ہے اس وقت ہم سب کو کرونا وائرس عالمی وبا کے خاتمے کیلئے حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا از حد ضروری ہے ۔

مذید پڑھیں :او آئی سی اجلاس، فلسطینیوں کے حق میں صرف قرارداد منظور

ہندو ستانی معروف و مقبول ایکٹر، ماڈل و ڈانسر ملائشہ ڈول نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے نجات مل سکے ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے لاکھوں لوگ انتقال کر گئے اور لاکھوں لوگ کرونا وائرس عالمی وبا کا شکار ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس عالمی وبا سے انتقال کرنے والوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس عالمی وبا کے شکار افراد کو جلد از جلد صحتیابی دے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *