جمعیت علمائے اسلام نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا ،

اسلام آباد : اپوزیشن کی 9 جماعتوں کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل رہبر کمیٹی نے ملک بھر سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

الرٹ نیوز کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو مولانا فضل الرحمن کے گھر میں رہبر کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے پریس کانفرنس میں ملک بھر سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا ، تاہم انہوں نے کہا کہ چار نکات کا حصول ہمارا نصب العین ہے ، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے عمران خان اب گھر جائیں گے ہی جائیں گے ۔

اکرم درانی نے احتجاجی مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج رات سے کارکن رہبر کمیٹی کے کہنے پر تمام سڑکیں کھول دیں ، سڑکیں اور شاہراہیں بند نہ کی جائیں بلکہ ضلعی سطح پر جلسے ہوں گے ، اب سڑکیں بند نہیں ہوں گی عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی کو درست قرار دیا ہے ، رہبر کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ فوری طور پر اے پی سی بلائی جائے، کل پرسوں جلسوں کا پلان سامنے آئے گا ، الیکشن کمیشن کے ممبران کو مشترکہ نامزدگی کی جائے گی ، رہبر کمیٹی کل الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کو سننے کے لیے احتجاج کرے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریبر کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں دسمبر کے آخر تک کارکنان کو فعال کریں تاکہ ممکنہ طور پراسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کےلئے کارکنان تیار ہوں جس کے لئے ابھی سے ضلعی سطح پر احتجاج کیا جائے جس میں تمام جماعتیں شامل ہوں .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *