حکومتِ پاکستان فلسطینیوں کی مدد کرے : صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

لاہور: فلسطینیوں پر دنی اکا بد ترین ظلم ڈھایا جا رہا ہے حکومت پاکستان فلسطینی بھائیوں کی امداد کریں فلسطینی مجاہدین کی دفاعی کارروائیوں کو صیہونی میڈیا دہشت گردی کی نئی قسم بتلا رہا ہے ۔

عالمی دنیا کو اسرائیل کا وہ مہلک اسلحہ کیوں نظر نہیں آتا جو وہ نہتی آبادی پر برسا رہا ہے فلسطین کے مسئلے پر سعودی عرب کی درخواست پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرنا اور حکومت پاکستان کی فلسطینیوں کی حمایت کے بیانات قابل تحسین ہیں۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیاں فلسطین کے بارے میں مسترد کریں اور مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کیلئے جوبائیڈن انتظامیہ بھی کردار ادا کرے ۔

مذید پڑھیں :مجمع العلوم لاسلامیہ حقائق اور جذبات

اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین اور القدس پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات کریں مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں اسرائیل کے خلاف آواز اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطینی عوام تن تنہاء اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں اور اُمت مسلمہ کی طرف سے بیت المقدس کے تحفظ کا فریضہ ادا کر رہے ہیں ۔ مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔ دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور تمام انسانیت فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف یک زبان ہیں ۔

مذید پڑھیں :گوجرہ تھانہ نواں لاہور کی حدود میں بااثر افراد کی غنڈہ گردی

مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی عزت کی علامت ہے اسرائیلیوں کے حالیہ سفاکانہ حملے نہتے فلسطینیوں کے خلاف ٹینک اور گن شپ ہیلی کاپٹر سے فضائی بمباری کی ناپاک جسارت سے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا عالم اسلام خون کے آنسو رو رہا ہے مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے نزدیک مقدس ترین مقام ہے اس کی حفاظت کرنا اہل اسلام کا اولین فرض ہے عید کے روز بھی اسرائیل کی طرف سے اس کی بے حرمتی کی گئی مگر سلام ان فلسطینیوں کو جنہوں نے گولیوں اور حملوں کے باوجود بھی مسجد اقصیٰ میں تلواروں کے سائے میں عید الفطر کی نماز ادا کی ۔

پاکستانی عوام علماء اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں کسی بھی صورت فلسطینی بھائیوں کو بے یارومدد گار اور تنہاء نہیں چھوڑا جاسکتا ہم امید کرتے ہیں کہ او آئی سی ٹھوس فیصلے کرے گی پاکستانی عوام عیدالفطر سادگی سے منا رہے ہیں مسلمانوں کے دل دماغ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *