مذہبی منافرت پھیلانے، بھائی چارے کی فضا خراب کرنے والے باز آ جائیں: فتح اللہ خان

فتح اللہ خان

گلگت : وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللّٰہ خان نے سختی سے خبردار کیا ہیکہ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیل کے سوشل میڈیا پہ مذہبی منافرت پھیلانے اور بھائی چارے کی فضا خراب کرنے والے باز آ جائیں ۔

کیونکہ مذہبی منافرت پھیلانے والے نہ تو ملک کے خیر خواہ ہیں اور نہ تو اسلام کے کیونکہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے اور اس کے تعلیمات کے خلاف بھائی چارگی کے فضا کو خراب کرنے والے کس طرح دین، مذہب اور ملک کے خیرخواہ ہو سکتے ہیں۔

مذید پڑھیں :مجمع العلوم لاسلامیہ حقائق اور جذبات

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے احتیاط برتیں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز بیانات سے باز آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپنی رٹ کو ہر حال میں قائم رکھے گی اور امن وآمان کی فضا خراب کرنے والوں سے آہنی ھاتھوں سے نپٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ترقی سے خائف عناصر سوشل میڈیا کا استعمال کر کے لوگوں کے جذبات ابھارنے سے باز آجائیں مبادا قانون حرکت میں آئے گا اور انہیں نشان عبرت بنئے گا کیونکہ وہ لوگ جو سوشل میڈیا کے ذریعے گلگت بلتستان کا امن خراب کرنا چاہ رہے انہیں منہ کی تو کھانے ہی پڑے گی مگر انہیں قانون کا سامنا بھی کرنا پڑے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *