اسلام آباد CDA نے ایک ہفتہ میں موصولہ 60 شکایتوں کا ازالہ کر دیا

اسلام آباد : وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون اور عید کی چھٹیوں کے دوران شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے قائم کئے گئے مرکزی کنٹرول روم نے ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران 60 میں سے 60 شکایات کا ازالہ کیا ہے ۔ کنٹرول روم کوسب سے زیادہ شکایات شعبہ سٹی سیوریج کی موصول ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) چیئرمین عامر علی احمد کی خصوصی ہدایات پر لاک ڈائون اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی طور پر ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔

مذید پڑھیں :حماس کے رہنما نے ایرانی سپورٹ کا پول کھول دیا

مزکورہ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے شہریوں کوخدمات کی فراہمی کیلئے سرگرم ہے۔ مزکورہ کنٹرول روم کو 10 مئی سے 15 مئی تک شہر سے کل 60 شکایات موصول ہوئیں، مذکورہ شکایات پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مزکورہ شعبہ جات کی ٹیمیں بمہ افرادی قوت اور مشنری موقع پر پہنچی اور مذکورہ مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا گیا ۔

کنٹرول روم کوسب سے زیادہ 14 شکایات شعبہ سٹی سیوریج سے متعلق موصول ہوئیں۔ شعبہ واٹر سپلائی کی کل 10 شکایات موصول ہوئیں، اسٹریٹ لائٹس کی 14، ایمرجنسی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (ای اینڈ ڈی ایم) کی 6، شعبہ سینیٹیشن کی 8، شعبہ روڈ مینٹینینس کی 3، شعبہ انوائرمنٹ کی 2 اور شعبہ ایم پی او کی ایک شکایت موصول ہوئی ہے۔ اب تک ادارہ ہذا نے 60 موصولہ شہری شکایات کا ازالہ کیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *