کاروباری مراکز 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے : کاشف صابرانی

کراچی : پیر سے تمام کاروباری و تجارتی مراکز رات 8 بجے تک کھولنے کے این سی او سی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ کاشف صابرانی، وائس چیئرمین سندھ تاجر اتحاد

کاشف صابرانی کا کہنا ہے کہ کاروباری و تجارتی مراکز ہفتہ میں 6 روز کھولنے کے بھی واضح احکامات جاری کئے جائیں ۔رمضان اور عید کے سیزن میں چھوٹے تاجروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور انہیں بلا سود قرضے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے ۔

مذید پڑھیں :تھانہ رضویہ کے ہیڈکانسٹیبل چوہدری اشفاق کا آٹھویں کلاس کے طالب پر تشدد

ایک اندازے کے مطابق چھوٹے تاجروں کا اس سال سیزن میں 70 فیصد سے زائد مالیت کا سامان فروخت نہیں ہو سکا ہے ۔ اس لئے فوری طور پر ان تاجروں کو بڑے نقصان سے بچانے کے لئے بلاسودی قرضے دینے کا اعلان کیا جائے ۔

شہر میں ڈپٹی کمشنرز، اے سیز اور مختلف تھانوں میں تاجروں پر ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے اس کو فوری واپس لیا جائے۔ کرونا کی بہتر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹوں میں گاہکوں کی آمد کی امید کو دیکھتے ہوئے مارکیٹوں میں سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *