بھرتی ٹیسٹ میں مرد سیکورٹی اہلکار خواتین کی تلاشی لینے لگا .

مردان : خیبر پختون خوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ہونے والے ایک ٹیسٹ میں مرد سیکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے خواتین امیدواروں کی تلاشی پراہل خانہ نے احتجاجاً مردان چارسدہ روڈ بند کردیا ۔

الرٹ نیوز کے مطابق ایف ٹی ایس (فیئر ٹیسٹنگ سروس) کے تحت نجی اسکول میں ٹیسٹ شروع ہونے والے، خواتین امیدواروں نے وقت پر پہنچ کر اندر داخل ہونا چاہا تو گیٹ پر موجود اسکول کے نجی گارڈز نے ان کی تلاشی لینا چاہی جس پر خواتین امیدواروں کے ساتھ آئے اہل خانہ بپھر گئے اور انہوں ںے احتجاج کرتے ہوئے مردان چارسدہ روڈ بند کردیا۔

روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پولیس کی بھاری نفری اس موقع پرپہنچ گئی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں ہماری خواتین کی بے عزتی کی جارہی ہے ، صرف خواتین گارڈز ہی ہماری خواتین کی تلاشی لے سکتی ہیں اور کسی مرد کو حق نہیں کہ وہ ہماری خواتین کی تلاشی لے۔

والدین کے احتجاج پر اسکول انتظامیہ نے نجی گارڈز کو ہٹالیا بعد ازاں بھرتی کا ٹیسٹ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *