کورنگی میں گراؤنڈ کے آس پاس گٹکے کی خرید و فروخت جاری

کراچی : کورنگی کے علاقہ کورنگی نمبر 1 گودرا گراؤنڈ کے آس پاس گٹکے کی خرید و فروخت کا باڑا بن گئی ۔

کورنگی چار نمبر تھانے کی حدود میں اور انڈسٹریل ایریا زمان ٹاؤن ایریاز میں بڑے پیمانے پر روزانہ لاکھوں روپے کے گٹکے کی خرید و فروخت جاری ہے ۔

تھانوں کے اہلکار ہفتہ لینے میں مصروف ، کورنگی گودرا گراؤنڈ میں گراؤنڈ کے سامنے بخشیا گٹکا فروش بڑے پیمانے پر روزانہ کی بنیاد پر گٹکا فروخت کرتا ہے اور اسحاق گٹکے والا بھی بڑے پیمانے پر گٹکا فروخت کرتا ہے اور پایا گٹکے والا بھی بڑے پیمانے پر گٹکے کی خرید و فروخت کرتا ہے ۔

گودرا گراؤنڈ کے آس پاس چھوٹی بڑی دوکانوں پر بڑے پیمانے پر گٹکے کی خرید و فروخت میں مصروف ہے ۔

مذید پڑھیں :فاروق قیصر کے انتقال پر وزیراعظم بھی غمزدہ

معلوم ہوا ہے ناصر کالونی اور کورنگی ایک نمبر پر چھالیا کے بڑے ڈیلرز موجود ہیں۔ کورنگی کے کئی نوجوان مو کے کینسر میں مبتلا ۔گٹکہ فروخت کرنے والوں کو کوئی بھی تھانہ گرفتار نہیں کرتا۔

اگر غلطی سے گرفتار ہو بھی جاتے ہیں معمولی قلم میں چالان کر کے دوسرے دن دوکانوں پر کھلے عام گٹکہ فروخت کرتے ہیں ۔موجودہ ایس ایس پی شاہ جہان خان کو اپیل گٹکے کی خرید و فروخت پر فی الفور پابندی لگائی جائے ۔کورنگی چار نمبر گٹکے مافیا کے لاف کریک ڈاءون کرکے نوجوانوں کو نقصان سے بچایا جائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *