کورونا ویکسینیشن کیلئے ورلڈ بینک پاکستان کو گرانٹ کی منظوری

ورلڈ بینک

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے کورونا ویکسینیشن کے لیے پاکستان کو 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی دوبارہ منظوری دے دی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ’پینڈیمک ریسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان‘ پراجیکٹ کی تنظیم نوکی منظوری دی گئی ہے، منصوبے کی تنظیم نو کی منظوری وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی۔

ورلڈ بینک کے مطابق منصوبہ اپریل 2020 میں شروع کیا گیا تھا،فنڈزپاکستان میں جاری کورونا قومی ویکسین مہم کی مالی معاونت کیلیے فراہم کیے جارہے ہیں، یہ فنڈز کویڈ 19 ویکسین کی خریداری میں مالی اعانت فراہم کریں گے۔

 ورلڈبینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سےصحت کے نظام اور ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کی صلاحیت کوتقویت ملےگی۔

اعلامیے کے مطابق کویڈ 19 کی تیسری لہرمارچ 2021 میں پاکستان میں سامنے آئی، کورونا سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے، عالمی بینک وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *