انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے

لاہور : انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے ۔

فاروق قیصر کی ولادت 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں ہوئے۔ والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا ۔ یعنی میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا ۔

مذید پڑھیں :ہری پور شہزور بیٹری شاپ کو لوٹ کر چور فرار

جب کہ فائن آرٹس میں ماسٹر انہوں نے رومانیہ سے کیا ۔ جب کہ 1999ء میں کیلیفورنیا امریکا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔

فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا ، فنکار ، صحافی ، ٹی وی شو ہدایت کار ، پتلی باز ، اسکرپٹ مصنف اور صوتی اداکار ہے ۔ قیصر اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے مشہور ہیں ۔

فاروق قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *