واٹر بورڈ‌ کا 4 شادیوں والا جونیئر افسرعمران زیدی ارب پتی بن گیا

رپورٹ : اختر شیخ

ادارہ فراہمی و نکاسی آب (واٹر بورڈ) میں اندھیر نگری کا راج متحدہ اور پیپلزپارٹی دونوں کی ملی بھگت سے جاری ہے ، دونوں سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں واٹر بورڈ‌ کو دشمنوں کی طرح لوٹا ہے جس کی مثال بعض ناخواندہ افراد کا افسر بننا اور اعلی عہدوں تک پہنچنا ہے .

واٹر بورڈ کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اسلم خان جو متحدہ کے دور میں رکشہ کلٹی گروپ میں فعال رہے پھر بعد میں انہوں نے حقیقی کو جوائن کیا اور اس کے بعد تمام دھڑوں کو راضی رکھ کر چلتے رہے ہیں ، محمد اسلم خان گریڈ 20 میں رئٹائرڈ ہوئے ہیں جبکہ ان کو اردواور انگریزی میں‌ درخواست لکھنا بھی نہیں آتی ہے .

اسی طرح واٹر بورڈ‌ میں ایم کیو ایم بہادرآباد کے عامر خان کا بھائی اعظم خان ہے جو گریڈ 19میں کام کررہا ہے ،اعظم خان کو اہم عہدے پر کام کررہا ہے جبکہ اس کو ایک نوٹ شیٹ تک بنانا نہیں آتی ہے .اعظم خان انگریزی میں اپنی چھٹی کی درخواست تک لکھنے سے قاصر ہے .

اسی طرح واٹر بورڈ میں ایک جونیئر افسرعمران اقبال زیدی بھی موجود ہے ،عمران اقبال زیدی ایمپلائی نمبر 000825.5 کے ساتھ واٹر بورڈ میں گریڈ 16 میں اسسٹنٹ تھا ،جس نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فضل الرحمن سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا نذرانہ پیش کرکے گریڈ 17 میں اکاؤنٹ آفیسر کے عہدے پر ری اپوائمنٹ کرائی ،اس کے لئے لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری فضل الرحمن نے باقاعدہ آرڈر نمبر No.SOVII.KW&SB/3.26/2009 جاری کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ عمران اقبال زیدی کو جس عہدے پر تقرر کیا جارہاہے وہ خالی پوسٹ ہے اور ان کو اس عہدے کے حساب سے ماضی کے حساب سے تمام مراعات بھی دی جائیں گی .یہ لیٹر 22 اگست 2009 کو جاری کیا گیا تھا جس کا عکس ذیل میں پیش کیاجارہا ہے .

جونیئر افسر عمران اقبال زیدی کا جعل سازی سے لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری سے حاصل کردہ لیٹر کا عکس

اس کے بعد عمران اقبال زیدی نے اپنے دیرینہ دوست اور کروڑ پتی افسر ڈی ایم ڈی فنانس اور ڈی ایم ڈی ریونیو محمد ثاقب اور ڈی ایم ڈی شعیب خان تغلق سے مل کر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے ڈیپارٹمنٹ میں افسران کو مبینہ طورپر18 لاکھ روپے کی رشوت دیکر گریڈ 19 حاصل کیا تھا ،الرٹ نیوز کو موصول ہونے والے لیٹر نمبر No.LG)SO-VII)/1-4/KW&SB/2018 کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے سیکشن آفیسر نمبرٹو عبدالحمن شیخ نے لکھا کہ ہم نے ان افسران کی پرسنل پروفائلیں چیک کرلی ہیں ان کو ڈی پی سی ٹو منعقدہ 2012 کو درست طریقہ کار کے تحت گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں پروموٹ کیا گیا ہے لوک گورنمنٹ کے اس لیٹر کا عکس درج زیل ہے ۔

عمران اقبال زیدی ،شعیب تغلق خان اور ثاقب کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا جاری کردہ لیٹر کا عکس

جس کے لئے باقاعدہ واٹر بورڈ نے 13 اکتوبر 2017 کو حیرت انگیز طورپر 2012 کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی( ڈی پی سی )ون کا حوالہ دیکر لیٹر نمبر No.KW&SB/HRD&A/DP/1156 جاری کیا تھا .اس لیٹر میں ڈائریکٹر پرسنل پرویز الحق نے 6 ستمبر 2017 کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے لیٹر نمبر NO.LG)SB-VIII1-41/KW&SB/2008 کا حوالہ دیکر لکھا کہ سید عمران اقبال زیدی ،محمد شعیب تغلق خان اور محمد ثاقب کو گریڈ 19 دیا جارہا ہے کیوں کہ واٹر بورڈ کے ایم ڈی نے بھی مذکورہ بالا لیٹرز کی توثیق میں 9 اکتوبر 2017 کو ان افسران کی ترقی کا حکم دیا تھا .اس لیٹر کا عکس بھی درج زیل میں موجود ہے .

عمران اقبال زیدی ،محمد ثاقب اور شعیب تغلق خان کی غیر قانونی ترقی کے لئے جاری ہونے والا لیٹر

الرٹ نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اقبال زیدی اب ڈی ایم دی فنانس بننے کے لئے تگ و دو میں مصروف ہے .اس کے لئے عمران اقبال زیدی نے جعل طور پر ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی ہے ،اس ڈگری کا ریکارڈ تو ادارے میں موجود ہے تاہم عمران اقبال زیدی نے ادارے سے چھٹی لئے بغیر ایم بی اے کیا ہے جو جعلی ہونے کا ثبوت ہے تاہم وہ اس ڈگری کے حصول کے دوران بیرون ملک جاتے رہے ہیں اور جس تعلیمی ادارے سے ڈگری لی ہے اس کے امتحان میں ان کی جگہ دوسرا امیدوار بیٹھایا گیا ہے جس کا ریکارڈ الرٹ نیوز کے پاس موجود ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ سید عمران اقبال زیدی نے چاد شادیاں کررکھی ہیں ،جن کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیداد ہیں ،جبکہ ان کے بیٹے کے نام پر بینکوں میں کروڑوں روپے موجود ہیں ۔ عمران زیدی ہر ماہ ٹھیکداروں سے ماہانہ کم از کم 20 سے 25 کروڑ روپے کمیشن کماتے ہیں جس میں ایم ڈی ، ڈی ایم ڈی ، تحقیقاتی اداروں ، نیب ، اینٹی کرپشن اور صحافیوں کو ان کا حصہ بھی پہنچایا جاتا ہے ۔اس حوالے سے عمران اقبال زیدی سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا ہے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close