ریاست ایک روزہ کھا گئی ، قضا لازم ہے : مفتی منیب الرحمن

کراچی (رپورٹ/عظمت خان) مفتی منیب الرحمن نے فیڈرل بی ایریا ٹی گرائونڈ میں نمازِ عید پڑھاتے ہوئے کہا کہ ریاست ایک روزہ کھا گئی ہے ۔ لہذاہ اس روزے کی قضا لازم ہو گئی ہے ۔

مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے گزشتہ روز کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے خطبہ میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں اس ٹیم کا حصہ نہیں تھا ورنہ کروڑوں لوگوں کا گناہ ہمارے سر ہوتا ۔

مفتی منیب الرحمن نے کہا لوگوں کو مناسب چاہئے ہیں ، دین کے لئے کوئی کھڑا نہیں ہو گا ۔ میں دسمبر 1965 اس مسجد میں آیا تھا اور اس کے بعد عید کی پہلی نماز ہم نے یہاں جنوری 1965 میں پڑھی تھی ۔ تب سے اب تک میں آپ کی خدمت کر رہا ہوں اور جب تک اللہ تعالی ہمت دے گا تب تک خدمت کرتا رہوں گا ۔

مذید پڑھیں :زبردستی عید پڑھواتے ہوئے امام بھاگ نکلا

میں لوگوں کو نصحیت کرتا ہوں کہ وہ ایک روزہ کی قضا کریں ، میں بھی ایک روزہ کی قضا کے طور پر کل بروز جمعہ کو روزہ رکھوں گا اور جنہوں نے اعتکاف کیا ہے وہ ایک روز کے لئے قضا کریں ۔ انہوں نے کہا روزہ حکومت کی مرضی پر قربان نہیں ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے ،یعنی 1955 سے لیکر آج تک میں نے کبھی بھی روزہ نہیں چھوڑا ، بیماری کے باوجود روزہ نہیں چھوڑا ۔

انہوں نے کہا جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے ، اس کا وبال ان کے سر پر ہو گا ، مگر پھر بھی آپ روزہ رکھ لیں ۔ یہ روزہ آئندہ رمضان سے قبل کبھی بھی رکھ سکتے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Exit mobile version