رات 11 بجے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کا اعلان کر دیا

کراچی : عید الفطر کی رویت کے لیے گزشتہ روزمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا ، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس سے خطاب میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان بھر سے 21 مرکزی 6 زونل شہادتیں موصول ہوئیں ۔ جس کی بنیاد پر شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ گلے ملنے اور مصافحہ سے بھی گریز کریں ، عید الفطر کے اجتماعات میں ایس او پیز کو فالو کریں ۔

چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ہم فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر گولیاں چلانے کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کو مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلانے کا نوٹس لیا جانا چاہیے ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے ۔

مذید پڑھیں :رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمن کے اجلاس کی حقیقت کیا ہے ؟

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوا ، جس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

پشاور میں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال، جب کہ کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمئہ موسمیات کے دفتر میں ہوا ۔

اس سے قبل محکمئہ موسمیات نے کہا تھا کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی اسے دیکھا جا سکتا ہے ، محکمئہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، تاہم ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج عید الفطر منائی جائے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *