سکینڈری اسکولز کی DEO انیسہ بگھیو نے چیف سیکرٹری کے احکامات ماننے سے انکار کردیا

رپورٹ : اختر شیخ

ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری انیسہ بگھیو کا ایک بار پہر تبادلہ خاتوں افسر انیسہ بگھیو نے چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات ماننے سے انکار کردیا چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات کے باوجود ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری نے چارج چھوڑنے سے انکار کردیا پیر تک چارج نہ چھوڑنے پر ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری انیسہ بگھیو کے خلاف ایپکا ، اساتذہ اور سوسائٹی کی جانب سے منگل کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے .


چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری انیسہ بگھیو کو ایک بار پہر اپنے عہدے سے ھٹانے کے احکامات جاری کرتے ھوئے گورنمنٹ بوائز ھائیر سیکینڈری کامپریہینسو اسکول H کورنگی نمبر 3 میں بطور پرنسپل تعینات کردیا ہے .

اس سے قبل ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری کی چارج ڈی ای او ایسٹ پرائمری عبدالروف کاندرو کو دینے کی ھدایات کی تھی جس پر ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری انیسہ بگھیو نے چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ھوئے ڈی ای او ایسٹ پرائمری عبدالروف کاندرو کو اضافی چارج دینے سے انکار کردیا تھا جس پر ڈی ای او ایسٹ پرائمری عبدالروف کاندرو نے چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری تعلیم اسکولز سندھ و دیگر اعلی حکام خط لکھ کر آگاہ کردیا تھا کے ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری انیسہ بگھیو مجھے چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ھوئے اضافی چارج نہیں دے رھے

اس سے قبل ایپکا رھنمائوں اظھر علی بھٹو ، انور ابڑو طارق سومرو و دیگر نے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز شاہ کو شکایت کی تھی کے ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری انیسہ بگھیو نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 25 سے زائد اسکولوں میں غیرقانونی قانونی طور دکانیں، کینٹینیں و دیگر سرکاری املاک پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قبضے کروائیں اور غیرقانونی طور پر لیز دے کر دکانیں اور کینٹینیں و دیگر سرکاری املاک فروخت کی اور اسکولوں میں کئی اساتذہ ویزے پر چلا رہی ھے اور کروڑوں روپوں کے غیرقانونی احساسے بنانے ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری کی آفیس سے سیکریٹری تعلیم اسکولز سندھ کی ھدایات کے باوجود دفتروں میں کلارکوں کی جگہ کام کرنے والے اساتذہ کو اسکولوں میں رلیو نہ کرنے و دیگر الزامات کی ایپکا رھنمائوں نے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز شاہ علی کو شکایات کی تھی ایپکا رہنمائوں کی شکایات پر چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری انیسہ بگھیو کو عھدے سے ھٹایا تھا

اس سلسلے ایپکا رھنمائوں اظھر علی بھٹو ، انور ابڑو طارق سومرو و دیگر نے میڈیا کو بتاتے ھوئے کہا کے ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری انیسہ بگھیو نے ایک کرپٹ اور نااھل افسر ھے جس نے کرپشن اور رشوت کا بازار گرم کیا ھوا جس کے خلاف وزیر اعلی سندھ ، چیف سیکرٹری سندھ ، اور چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ نے نوٹس لیتے ھوئے رپورٹ طلب کرلی ھے انھوں نے کہا کہ انیسہ بگھیو نے کرپشن کرکے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ھوئے غیرقانونی قانونی طور اسکولوں میں کینٹینیں اور دکانیں و دیگر سرکاری املاک فروخت کی ہیں آیپکا رھنمائوں اظھر علی بھٹو و دیگر نے کہا کہ اگر کرپٹ افسر ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری انیسہ بگھیو نے چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر اگر پیر تک ڈی ای او ایسٹ سیکینڈری کی چارج نہیں چھوڑی تو منگل کو ایپکا ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج شروع کریں گے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *