کربوغہ شریف ختم قرآن میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک

پشاور : کوہاٹ میں روحامی مرکز کربوغہ شریف میں گزشتہ روز تراویح میں ختم القرآن الکریم کی دعا کی گئی ۔ جس میں دور دور سے افراد شریک ہوئے ۔

پاکستان میں سب سے بڑا اعتکاف کا اجتماع دارالعلوم زکریا کربوغہ شریف میں منعقد ہوتا ہے ۔ جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں ۔ جن میں دیگر شہروں سے علمائے کرام کی بھی بڑی تعداد شریک ہے ۔

معروف مذہبی اسکالر مولانا مفتی سید عدنان کاکا خیل بھی کربوغہ شریف میں اس وقت معتکفین میں شامل ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ روز انکشاف کیا ۔29 شپ کو کربوغہ شریف میں دعا کے لیئے آنے والے مجمع کی تعداد ایک لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

مذید پڑھیں :جامعہ بنوری ٹائون نے داخلوں کا اعلان کر دیا

معلوم رہے کہ ضلع ہنگو کی تحصیل ٹک کے پہاڑی مقام پر واقع جامعہ ذکریا دالایمان قائم ہے جس میں بیک وقت کئی لاکھ افراد کے نماز کی ادائیگی کے لئے وسیع مسجد قائم کی گئی ہے ۔

مزکورہ دارالعلوم اور خانقاہ کے بزرگ ممتاز عالم دین مولانا مفتی سید مختار الدین شاہ ہیں ۔ جنہوں نے حقیقی معنوں میں جنگل میں منگل بنا دیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *